• news

صدر زرداری 8ستمبر کو اپنی صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد لاہور آئیں گے

صدر زرداری 8ستمبر کو اپنی صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد لاہور آئیں گے

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ایوان صدر سے پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام رہنماﺅں اور 2013ءکے عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ہدایت کی گئی وہ 7ستمبر کو اپنی موجودگی لاہور میں یقینی بنائیں۔ 8ستمبر کو صدر آصف علی زرداری اپنی صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد لاہور آئیں گے اور ایک ہفتہ تک لاہور میں قیام کریں گے اس کے بعد کراچی چلے جائیں گے۔ کراچی کچھ عرصہ قیام کرنے کے بعد دوبئی میں جائیں گے اور 27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنا سیاسی لائحہ عمل بیان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے پارٹی کے بعض رہنماﺅں نے 7ستمبر کو لاہور آنے سے معذرت بھی کی ہے۔
لاہور آئیں گے

ای پیپر-دی نیشن