بہت جلد لوگ شام میں امریکی جارحانہ پالیسیوں کی ناکامی کا مشاہدہ کرینگے: ایرانی نائب سپیکر
بہت جلد لوگ شام میں امریکی جارحانہ پالیسیوں کی ناکامی کا مشاہدہ کرینگے: ایرانی نائب سپیکر
تہران (اے پی پی) ایران کے نائب سپیکر نے کہا ہے کہ بہت جلد لوگ خطے اور بالخصوص شام میں امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں کی ناکامی کا مشاہدہ کریں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محمد حسن ابو ترابی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گذشتہ دہائیوں میں بھی امریکہ اور صیہونی حکومت کو افغانستان‘ عراق‘ لبنان میں زبردست شکست ہوئی ہے اور یہ زمانہ اب امریکہ کی کمزوری اور ذلت کا زمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے لئے امریکہ کی ہتھیاروں اور ڈالروں کی بھرپور مدد کے باوجود اسلامی تحریکیں پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ محمد حسن ابو ترابی نے کہا کہ سیاسی لحاظ سے یہ امریکہ کا سخت ترین دور ہے۔
ایرانی نائب سپیکر