شمالی اور جنوبی کوریا کے اتحاد سے مضبوط ملک وجود میں آ جائے گا: نوڈونگ سنمون
شمالی اور جنوبی کوریا کے اتحاد سے مضبوط ملک وجود میں آ جائے گا: نوڈونگ سنمون
پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کے اخبار نوڈونگ سنمون نے کہا ہے کہ ستر سے جاری قوم کی تقسیم کو ختم کیا جانا اور کوریائی قوم کو متحد کرنے کے اقدامات کے بارے میںفیصلہ کرنا بہت ضروری ہے۔کوریا کی لیبر پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ترجمان اس اخبار میں کہا گیا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کا اتحاد ہو جانے کی صورت میں دنیا میں سیاسی ، معاشی اور عسکری طور پہ ایک انتہائی قوی ملک وجود میں آ جائے گا۔ بیرونی طاقتوں کے اثر سے آزاد پرامن شمالی اور جنوبی کوریا کا اتحاد جزیرہ نما کوریاکے لیے سلامتی اور امن کا در کھول دے گا۔اخبار کے مطابق دونوں ملکوں کو متحد کرنے کی بنیاد ان دونوں کا مشترکہ اعلان نامہ بن سکتا ہے۔
شمالی، جنوبی کوریا /اتحاد