• news

شیخ رشید پر قاتلانہ حملہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے: زاہد فیاض

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید احمد پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی پر فوری تحقیقات ہونا چاہئے۔ حکومت شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی تقاضوں کو پورا کرے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ شیخ رشید احمد پر قاتلانہ حملہ ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن