• news

روس نے وزیراعظم کو شنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی

روس نے وزیراعظم کو شنگھائی تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی

اسلام آباد (اے پی اے ) روس نے مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم نوازشریف کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سفارتی ذرائع کےمطابق پاکستان نے وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی اور خارجہ امور کو اجلاس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم شام پر ممکنہ امریکی حملے اور اگلے سال افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے پیش نظر ماسکو زور دے رہا ہے کہ نوازشریف بذات خود اجلاس میں شرکت کریں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، نئے چینی صدر چی جن پنگ اور ایران کے سربراہ 13ستمبر کو کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے وزیراعظم کو خطے کی اہم طاقتوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کا موقع مل سکتا ہے۔ روس کے ایک سفارتکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ روس اہم بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کی نئی حکومت کا نقطہ نظر جاننے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ نواز شریف کا اجلاس میں شرکت کرنا اس لحاظ سے اہم ہے کہ ان کی حکومت خطے کے ممالک سے تعاون حاصل کرنا چاہتی ہے تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ نواز شریف بشکیک جائیں گے یا نہیں۔
روسی/شنگھائی تنظیم

ای پیپر-دی نیشن