• news

پاکستانی حدود میں نیٹو طیاروں کی ہزاروں پروازوں کا ریکارڈ غائب

پاکستانی حدود میں نیٹو طیاروں کی ہزاروں پروازوں کا ریکارڈ غائب

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بندرگاہوں سے اسلحہ سے بھرے 19ہزار سے زائد کنٹینرز کے غائب ہونے کے بعد نیٹو طیاروں کی ہزاروں پروازوں کا ریکارڈ بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک کی فضائی حدود سے گزرنے اور پاکستان آنے والی پروازوں کے حساب میں اربوں روپے کی مبینہ خورد برد ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں غیرقانونی کارگو اتارنے اور اربوں روپے کی خورد برد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پاک فضائیہ کی ائر انٹیلی جینس کی رپورٹ پر ایوی ایشن ڈویژن نے ایف آئی کو خط لکھ دیا۔ ریکارڈ غائب ہونے سے پاکستانی حکومت اربوں روپے سے محروم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق سی اے اے کے ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ، جی ایم بلننگ، ائر ٹریفک کنٹرولر اربوں کے گھپلوں کے ذمہ دار ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن نے اربوں کا نقصان پہنچانے کا کیس ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ پاک فضائیہ کی رپورٹ پر بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔ بورڈ آف انکوائری نے میں پاک فضائیہ کی رپورٹ کی تصدیق اور ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی حدود سے گزرنے اور پاکستان آنے والی پروازوں کے ریکارڈ میں نمایاں فرق ہے۔ کراچی میں نیٹو طیاروں سے کارگو اتارا اور لوڈ کیا جاتا تھا۔ نیٹو طیاروں میں لوڈ اور اتارے گئے سامان کی تفصیلات بھی شامل نہیں۔
نیٹو پروازیں

ای پیپر-دی نیشن