• news

حکومت ڈرون حملے نہ رکوا سکی تو ہم نیٹو سپلائی بند کر دینگے: عمران خان

حکومت ڈرون حملے نہ رکوا سکی تو ہم نیٹو سپلائی بند کر دینگے: عمران خان

اسلام آباد(ثناءنیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت ڈرون حملوں کا معاملہ سیکورٹی کونسل میں لے جاتی ہے تو ڈرون حملے بند ہو سکتے ہیں اگر حکومت ڈرون بند نہ کرا سکی تو ہم نیٹو سپلائی بند کر دیں گے ملٹری آپریشن تب ہوتا ہے جب سارے آپشن ختم ہو جائیں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے انتخاب میں میانوالی سیٹ پر (ن) لیگ کے امیدوار کو 70 ہزار ووٹ پڑے اب وہ اسی حلقے سے 95 ہزار ووٹ لے گیا ہے جبکہ ہمارا امیدوار 77 ہزار پر ہار گیا ہے انہوں نے کہا کہ میانوالی سیٹ پر میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں شکست کی ہم مکمل انکوائری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نکلنے کے لیے چار نکاتی ایجنڈا دے رہے ہیں جس میں امریکہ کی جنگ سے نکلنا شامل ہے۔ دوسرا یہ ہے کہ طالبان سے قبائلی لوگوں کے ذریعے مذاکرات شروع کیے جائیں۔ تیسرا نقطہ یہ ہے کہ مذاکرات کے لیے مختلف گروپوں کے ساتھ مشاورت کی جائے وہاں تعمیر نو کے لیے پیسہ لگایا جائے، آخری یہ ہے کہ فوجی کارروائی اس وقت ہو جب سارے آپشنز ختم ہو جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اے پی سی سے پہلے ہماری وزیر اعظم اور آرمی چیف کے ساتھ ملاقات ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں آئین کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے اور مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں طالبان کے لیے ہتھیار پھینکنے کی شرط ناقابل قبول ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بریفنگ سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا، مجرم بھی اپنے آپ کو طالبان کہتے ہیں طالبان بن کر پیسہ اکٹھا کرنا بزنس بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملہ ہو تو ہمیں سکیورٹی کونسل کے پاس جانا چاہیے۔ اگلے ہفتہ ہم ڈرون پر عالمی سطح پر بننے والی فلم میڈیا کے سامنے لائیں گے۔ دریں اثناءضمنی انتخابات مےں خےبر پی کے سے آزاد حےثےت سے منتخب ہونے والے شاہ فےصل خان جو مقتول ایم پی اے فرید خان کے بھائی ہیں نے تحرےک انصاف مےں شمولےت کا اعلان کردیا۔ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ عمران خان نے شاہ فےصل خان کوخوش آمدےد کہا اور بتایا کہ پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں حالےہ اضافے سے مہنگائی کا اےک نےا طوفان جنم لے گا۔ حکومت محصولات کا دائرہ بڑھانے مےں مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور جان بوجھ کر غرےب اور تنخواہ دار طبقے پر ناقابلِ برداشت حد تک بالواسطہ محصولات کی صورت مےں بوجھ منتقل کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ےہ بھی اعلان کےا گےا کہ پاکستان تحرےک انصاف غرےب عوام کی نمائندہ جماعت ہے چنانچہ ہم پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں حالےہ اضافے کےخلاف پارلےمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرےنگے۔
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن