پی پی 150 میں دوبارہ گنتی شروع تھیلے بروقت نہ پہنچنے پر کئی بار عمل مخر
پی پی 150 میں دوبارہ گنتی شروع تھیلے بروقت نہ پہنچنے پر کئی بار عمل م¶خر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمشن کے حکم پر صوبائی دارالحکومت کے صوبائی حلقہ پی پی 150 میں دوبارہ گنتی کا عمل گذشتہ روز شروع ہو گیا جو کل 4 ستمبر 2013ءتک جاری رہے گا۔ گذشتہ روز ایک تا 7 پولنگ سٹیشنوں کی گنتی مکمل کر لی گئی۔ آج صبح 6 بجے دوبارہ گنتی شروع ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل پرامن طور پر جاری رہا، تاخیر کی وجہ سے کم پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی ہوسکی ہے۔ گذشتہ روز صبح 9 بجے سے لیکر 3:45 کے قریب تک ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال وڑائچ کے روبرو حلقہ کے کل 147 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے تھیلے نہ پہنچائے جاسکے جس کی وجہ سے گنتی کا عمل متعدد بار م¶خر کیا گیا۔ ووٹوں کے تھیلوں کی اطلاع فون کے ذریعے ریٹرننگ آفیسر کو موصول ہوتی رہی جس میں کہا جاتا رہا کہ مکمل طور پر ووٹوں کے تھیلے نہیں مل رہے۔ ایک اطلاع یہ بھی آئی کہ حلقہ کے پولنگ بوتھ نمبر 11، 14، 22 اور 45 کے تھیلے نہیں مل رہے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے متعلقہ عملے کی سرزنش کی جس پر متعلقہ حکام نے ووٹوں کے تھیلے سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کی عدالت میں پہنچائے۔ ان تھیلوں میں پولنگ سٹیشن نمبر 11 اور 22 شامل نہیں تھے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے دونوں پولنگ سٹیشنوں کے تھیلوں کو فوری طور پر پہنچانے کا حکم دیا۔ 4 بجے تک متعلقہ حلقہ کے تمام پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کے تھیلے ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پہنچا دئیے گئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں مرغوب اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مہر واجد عظیم کے علاوہ پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی صبح ساڑھے 9 بجے سیشن کورٹ پہنچ گئے۔ این این آئی کے مطابق گذشتہ روز پی پی 150 کے 147 پولنگ سٹیشنوں میں سے 8 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں مرغوب احمد کو 100 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
دوبارہ گنتی شروع