جوڈیشل کمشن کا اجلاس‘ لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل جج مستقل کرنے جسٹس مقبول باقر کو چیف جسٹس سندھ بنانے کی منظوری
جوڈیشل کمشن کا اجلاس‘ لاہور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل جج مستقل کرنے جسٹس مقبول باقر کو چیف جسٹس سندھ بنانے کی منظوری
اسلام آباد (وقت نیوز) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن نے جسٹس مقبول باقر کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس مشیر عالم کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کر دی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی خاتون جسٹس سمیت 6ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی بھی سفارش کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس عبدالسمیع خان، جسٹس عبادالرحمن، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ جوڈیشل کمشن نے اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں جو عدالتی سفارشات پر 19روز میں فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔ کمیٹی کے سفارشات منظور کرنے کی صورت میں وزیراعظم نوٹیفکیشن کیلئے صدر کو ایڈوائس بھجوائیں گے۔
جوڈیشل کمشن