گلوکار علی ظفر کے چاہنے والوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر ’’ایزینز‘‘ کی اصلاح کا استعمال
لاہور (کلچرل رپورٹر) دنیا بھر میں موجود گلوکار علی ظفر کے پرستاروں نے اپنے لئے ایزینز "AZIANS" کی اصلاح استعمال کی جو لفظ علی ظفریز کا مخفف ہے۔ سوشل میڈیا پر ایزینز کی اصلاح کثرت سے استعمال ہو رہی ہے۔ علی ظفر کے پرستار مذکورہ لفظ کے استعمال اور علی ظفر کے ساتھ اپنے تعلق کو ظاہر کرنے میں فخر محسوس کر رہے ہیں۔