• news
  • image
  • text

لاہور میں ایک روزہ گالف چیمپئن شپ کا اختتام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلی ایک روزہ ٹیلی نار گالف چیمپئن لاہور جمخانہ گالف کورس میں اختتام پذیر ہو گئی۔ چیمپئن شپ میں 100 کے قریب گالفرز نے حصہ لیا۔ عباس علی خان اور سردار مراد 75 گراس سکور کے ٹاپ پر تھے، عباس علی خان کو اچھا کھیل پیش کرنے پر چیمپئن شپ کا فاتح قرار دیا گیا۔ نیٹ کیٹگری میں تیمور شبیر پہلے جبکہ محسن ظفر دوسرے نمبر پر رہے۔ سینئر کیٹگری میں جاوید اے خان گراس میں پہلی اور شفیق بھٹی نے دوسری ، سینئر نیٹ کیٹگری میں اسد نیاز اور سعید نے شاندار ٹاپ پوزیشن ،لیڈیز ایونٹ میں سمیہ جاوید علی نے گراس میں پہلی، فوزیہ امبر نے نیٹ کیٹگری میں پہلی جبکہ بیلا اعظم نے دوسری پوزیشن، ویٹرنز میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعظم خان نے گراس میں پہلی ڈاکٹر ظفر عزیز خان نے دوسری، نیٹ کیٹگری میں عبدالستار خان نے پہلی اور جاوید ضیاء نے دوسری ، انویٹیشنل ایونٹ میں ایاز سلیم گراس میں پہلے، راجہ آصف مہدی نے دوسری جبکہ نیٹ میں عرفان راجہ پہلے اور فرید ملک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ امیچور ہینڈی کیپ 10 سے 18 میں جودت حسین نے گراس میں پہلی اور عمر جاوید ضیاء نے دوسری جبکہ نیٹ کیٹگری میں علی انور خان نے پہلی اور سعد محمود نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ہاشم بٹ اور آغا علی امام نے انعامات تقسیم کئے۔ 

epaper
لاہور جم خانہ میں ٹیلی نار گالف چیمپئن شپ میں پوزیشن ہولڈرز گالفرز کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

ای پیپر-دی نیشن