ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج متوقع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں قومی کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے غور شروع کر دیا۔ ڈھاکہ پریمیئر لیگ دس ستمبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہو رہی ہے۔ بیس کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لینے کے لئے درخواست دے رکھی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے آج کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔