• news

ایفی ڈرین کیس: وکلاءکی ہڑتال کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) ایف ڈرین کوٹہ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے تاہم حنیف عباسی سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ ایف ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت راولپنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے کی۔ حنیف عباسی سمیت چھ ملزمان کو چالان کی مزید نقول فراہم کی گئیں تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث حنیف عباسی سمیت دیگر چھ ملزموں پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی جبکہ مقدمے میں نامزد دو ملزموں خواجہ اسد اور سلیم شیرازی کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ مقدمے کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن