بی این پی کا اخترمینگل کے گھر پر حملے کےخلاف5ستمبر کو صوبے بھر مظاہر وں کااعلان
کوئٹہ(اے این این) بلو چستان نیشنل پارٹی نے پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کے گھر پر حملے کے خلاف5ستمبر کو صوبے بھراحتجاجی مظاہر ے کرنے کا اعلان کردیا ۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل کے گھر پر حملے کے خلاف بلوچستان بھر میں 5ستمبر بروز جمعرات احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔