لیبیا : اردن کی شاہی ائر لائن کا طیارہ ہائی جیک کر لیا گیا
طرابلس (نوائے رپورٹ رپورٹ) لیبیا میں اردن کا طیارہ ہائی جیک کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر طیارہ طرابلس سے عمان جارہا تھا کہ راستے میں اسے ہائی جیک کرلیا گیا۔ کسی گروپ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔ لیبیائی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں بیسیوں افراد سوار ہیں اور یہ اردن جارہے تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ عمان جارہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی جیک کرلیا۔ مسلح افراد نے ائرپورٹ پر طیارے کو یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ ائرپورٹ کو بھی گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ائرپورٹ پر اترنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ یاد رہے لیبیا میں معمر قذافی کے بعد حالات بدستور گھمبیر ہیں۔ پچھلے دنوں مسلح افراد نے کئی وزارتوں پر قبضہ کرکے حکومت کو نئے چیلنج سے دوچار کردیا تھا۔ ملک بھر میں سکیورٹی کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے اور آئے روز پرتشدد واقعات معمول بن گیا۔لیبیا کی حکومت کی جانب سے ابھی تک ہائی جیکنگ کی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی، ابھی تک اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی کہ طیارے میں کتنے مسافر سوار ہیں۔ آن لائن کے مطابق شاہی ائرلائن کے طیارے کو ہائی جیک کرنے والوں کی تعداد کیا ہے اور ان کے کیا مطالبات ہیں۔