ادارے تباہ کرنیوالے ہی حکومت کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں: مشاہد اللہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاہے کہ جنہوں نے ادارے تباہ کئے اور مالی اورانتظامی بدحالی کے آگے بند باندھنے کی بجائے خود تباہی میں شریک جرم رہے آج وہی لوگ حکومت کیخلاف ہزرہ سرائی کررہے ہیں۔ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی ہو یا ادارو ں کی بحالی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت مسائل کے حل کیلئے کمربستہ ہوچکی ہے۔