وفاقی حکومت نے نئے سیکرٹری قانون کیلئے درخواستیں طلب کر لیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے نئے سیکرٹری قانون کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ نئے سیکرٹری قانون کو ایم پی ون سکیل دیا جائے گا۔ عہدے کے لئے 15 سال کا عدالتی یا قانون کا تجربہ‘ سرکاری سیکٹر میں انتظامی امور کا 10 سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔