• news

کسٹمز‘ دیگر ادارے نیٹو کنٹینر غائب ہونے کے ذمہ دار ہیں: کامران مائیکل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پورٹ سے نیٹو کنٹینر دوسرے اداروں کی بغیر ملی بھگت کے غائب نہیں ہو سکتے اور فی الحال تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسٹم حکام کی کلیئرنس کے بغیر پورٹ سے کوئی چیز باہر نہیں جا سکتی۔ نیٹو کنٹینرز کے غائب ہونے میں پورٹ اینڈ شپنگ کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ کسٹم اور دیگر ادارے اس کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز غائب ہونے میں جو بھی ملوث ہے‘ اس کے خلاف کارروائی لازمی ہونی چاہیے۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کمیشن کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کا کام کنٹینروں کی ہینڈلنگ کرنا ہے۔ جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوں‘ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن