• news

آئی ایم ایف آج پاکستان کیلئے 6ارب 60کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کریگا

اسلام آباد (اے پی اے) عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کے لئے چھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر نئے قرضے کی منظوری آج بروز بدھ 04ستمبر کو دے گا، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 4 ستمبر کو ہوگا، جس میں پاکستان کے لئے نئے قرضے کی منظوری دی جائے گی، ابتدا میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے پانچ ارب ڈالر قرضے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم امکان ہے کہ اجلاس میں بورڈ پاکستان کے معاشی حالات کے پیش نظر قرضے کی مالیت میں مزید اضافہ کردے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے نئے قرضے سے زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں استحکام آئے گا جبکہ توازن ادائیگی کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی یہ بتا چکے ہیں کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا کوٹہ 348 سے بڑھا کر 415 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے جس سے پاکستان کو 6.6 ارب ڈالر قرضہ ملے گا جو قبل ازیں 5.3 ارب ڈالر تک موجود تھا۔ سمجھوتے کے تحت پاکستان نے کئی اقدامات کرنا تھے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرضے کے لئے شرائط پوری کی جا چکی ہیں جن میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مفاہمت ، صوبوں کا فاضل بجٹ ،6 فیصد مالیاتی خسارے کا ہدف رکھنا ،کم از کم 10 ہزار نئے ٹیکس نادہندگان کی تلاش اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی شرائط شامل تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن