تحریک انصاف تبدیلی نہ لائی تو عوام معاف نہیں کریں گے: پرویز خٹک
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تبدیلی نہ لائی تو عوام معاف نہیں کریں گے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، وزرا اور اراکین کا 90 فیصد وقت سرکاری ملازمین کی تقرری اور تبادلوں میں صرف ہوتا ہے۔