• news

پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ‘ کے ای ایس سی نے حبیب بینک کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک میں جاری 10 ویں پاکستان پریمیئر لیگ 2013ء میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ کے پی ٹی سٹیڈیم کراچی میں کے ای ایس سی اور ایچ بی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں کے ای ایس سی نے ایک کے مقابلے دو گول سے کامیابی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن