• news

پاکستانی بلے بازوں نے اپنی غلطی سے وکٹیں گنوا دیں

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور پاکستان نے ایک بڑا سکور بنانے کا چانس ضائع کر دیا اور کھیل ختم ہونے پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا لئے یہ تو پاکستان کی خوش قسمت کہی جا سکتی ہے کہ جنید خان اور سعید اجمل کی عمدہ  بیٹنگ کی وجہ سے  نویں وکٹ پر نصف سنچری سے زیادہ کی پارٹنر شپ بن گئی۔ پاکستان نے عمدہ ٹیم  میدان میں اتاری مگر جب3 وکٹ 27 رنز پر گر گئیں تو پاکستانی  اننگز کا خاتمہ جلد نظر آ رہا تھا کہ اظہر علی مصباح الحق کی نصف سنچریاں اور سعید اجمل کے شاندار 49 رنز ناٹ آؤٹ کی وجہ سے ایک درمیانہ سکور بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ اتنے سکور میں پاکستان فائیٹ کر سکتا ہے۔ پاکستان کے تقریباً ہر بیٹسمین نے اپنی وکٹ اپنی غلطی سے گنوائی۔ مصباح الحق، اسد شفیق اور عرفان، اکمل کی گندی شارٹ دیکر شرم محسوس ہوئی۔ میرے خیال میں پاکستانی کھلاڑیوں نے زمبابوے کو  بہت آسان لیا جو مصیبت کا باعث بنا ۔ ناصر جمشید، عمر اکمل اور محمد عرفان کی ٹیم میں  نہ دیکھ کر افسوس ہوا ۔ان تینوں کو ٹیسٹ ٹیم سے باہر رکھ کر زیادتی کی انتہاء کی گئی ہے۔ اب تک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان اس ٹیسٹ میں واپس آئیگا اور پاکستان کا عمدہ باؤلنگ اٹیک اتنے کم سکور میں بھی لیڈ لینے کے قریب ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن