• news

”حکومت ہاکی میچ نہ دکھانے پر پی ٹی وی انتظامیہ کیخلاف ایکشن لے“

مکرمی! قومی نشریاتی ادارہ ” پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن “ (PTV) کی جانب سے ایشیا کپ برائے ہاکی کے پاکستان کے تمام پول میچز سمیت سیمی فائنل میچ پی ٹی وی کے سپورٹس چینل پر نہ دکھانے پر چیئرمین پی ٹی وی ، ایم ڈی ، جنرل مینجر ز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے ۔ یہ ستم ظریفی نہیں تو کیا ہے کہ حکومت نے ایک تو پی ٹی وی ماہانہ فیس 35 روپے سے بڑھا کر 60 روپے رات کے اندھیرے میں کر دی ہے اور سپورٹس چینل بھی الگ سے قائم ہو گیا ہے ، قوم سالانہ اربوں روپے فیس کی مد میں ادا کرتی ہے ۔ کرکٹ کا میچ دنیا کے کسی کونے میں ہو ، کرکٹ کے میچز دکھانے کے حقوق پی ٹی وی حاصل کر لیتی ہے مگر پاکستان کا قومی کھیل ” ہاکی “ پی ٹی وی نے نہ دکھا کر ملک و قوم اور شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ۔ پاکستانیوں نے بھارتی چینل پر پاکستان کے ہاکی میچز دیکھے اور ہمارا قومی نشریاتی ادارہ پی ٹی وی سیمی فائنل میچ والے دن بھی ٹینس کے میچ نشر کرتا رہا ۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ بھی اس کا نوٹس لیں۔ (چوہدری فرحان شوکت ہنجرا لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن