• news

عالمی یوم خواندگی، 9 سے 11 ستمبر کے دوران ملک گیر خصوصی مہم چلائی جائیگی: احسن اقبال

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عالمی یوم خواندگی کے سلسلے میں 9 سے 11 ستمبر کے دوران ملک گیر خصوصی مہم چلائی جائے گی جس کے دوران پانچ لاکھ سے زائد سکول جانے کے قابل بچوں کو سکول میں داخل کرایا جائے گا، حکومت ہنگامی بنیادوں پر ناخواندگی سے برسرپیکار ہو گی، عالمی معیار کی افرادی قوت پیدا کئے بغیر آج کی مسابقتی دنیا میں بقاءممکن نہیں، تین روزہ انرولمنٹ مہم وزارت منصوبہ بندی وترقی کے زیر اہتمام پورے ملک سمیت، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں چلائی جائے گی، وزیراعظم، کابینہ کے ارکان، وزراءاعلیٰ، گورنرز، اراکین پارلیمان اور اعلیٰ حکام پرائمری سکولوں کا دورہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن