سکھر میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کیخلاف انوکھا احتجاج
سکھر (آئی این پی) سکھر میں شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف انوکھا احتجاج کیا۔ گھنٹہ گھر چوک میں ہونے والے مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے چہروں کو زنجیروں سے جکڑ رکھا تھا۔ مظاہرین نے گدھا گاڑی کے آگے گدھے کے بجائے خود کو باندھ رکھا تھا جبکہ گلے میں روٹیاں لٹکائی ہوئی تھیں۔ انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے وزیراعظم نواز شریف سے پٹرولیم مصنوعات اور آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کی اپیل کی۔