فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 48.50 فیصد رہا
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ I کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 48.50 فیصد رہا۔ منگل کو بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق مئی، جون2013ءمیں ہونے والے سالانہ امتحانات میں 49386 ریگولر امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 24783 امیدوار کامیاب ہوئے۔