سیز فائر لائن پر لگی آگ دنیا کی مجرمانہ خاموشی کا منہ چڑا رہی ہے: یاسین ملک
سرینگر (کے پی آئی) جموں وکشمےرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ امن خلا میں پیدا نہیں ہوتا نہ ہی نعروں اور روایتی بیانات سے اس کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی سیز فائر لائن پر لگی آگ دنیا کی مجرمانہ خاموشی کا منہ چڑا رہی ہے۔ ہوم شالی بوگ علاقے کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں کشمیر کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان 1947ء،1965ئ، 1971ءاور کرگل 1999ءکی جنگیں ہوئیں۔ ان جنگوں میں ہزاروں لوگ تہہ تیغ ہوئے۔