این اے 5 پر دوبارہ پولنگ، سپریم کورٹ کا الیکشن کمشن کو نوٹس
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے پشاور کے حلقہ این اے 5 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر پشاور ہائیکورٹ کے از خود نوٹس کیخلاف ڈاکٹر عمران خٹک کی اپیل کی سماعت پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔ جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل اطہر مین اللہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کے پاس ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں۔