لیبیا انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی بیٹی اغوا
طرابلس (بی بیسی) لیبیا کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ محمد عبداللہ السینوسی کی بیٹی کو طرابلس میں جیل سے نکلتے ہی اغوا کر لیا گیا۔ وزیرِانصاف صالح المرغانین نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح الریومی جیل سے پولیس انود السینوسی کو لیکر جا رہی تھی کہ اچانک کچھ مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ السینوسی کولے جانے سے پہلے حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ السینوسی کی سزا ختم ہو چکی تھی اور جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت انہیں پولیس کی حفاظت میں طرابلس ہوائی اڈے پہنچایا جا رھا تھا۔ وزیرِ انصاف نے مزید بتایا کہ چار گاڑیوں نے پولیس پر گھات لگا کر حملہ کیا اور زبردست فائرنگ شروع کر دی۔