• news

افغان فوج ‘ پولیس کو جانی نقصان کا سامنا ہے‘ برداشت نہیں کرسکتے: نیٹو کمانڈر

لندن(این این آئی) افغانستان میں موجود ایک نیٹو کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ افغان فوج اور پولیس کو موجودہ دور میں جس طرح کے جانی نقصان کا سامنا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے۔اخبار گارڈین کودئیے گئے ایک انٹرویو میںامریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو مزید پانچ سال مغرب کی حمایت کی ضرورت ہے اور اس کے بعد ہی وہ پوری سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھانے کے قابل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں ان حالات کو سنجیدگی سے دیکھتا ہوں اور باقی کمانڈروں کا بھی یہی خیال ہے۔جوزف ڈنفورڈ نے کہا کہ اکثر اوقات ایک ہفتے میں سو افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہلاکتیں ناقابلِ برداشت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن