میکسیکو کا بھی اپنے صدر کی جاسوسی پر احتجاج، امریکی سفیر کی دفتر خا رجہ طلبی
برازیلیا/میکسیکو(آن لائن)امریکہ کی جانب سے اپنے لیڈروں کی جاسوسی کیے جانے کی رپورٹس پر میکسیکو نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ان رپورٹس کے انکشاف کے بعد کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے میکسیکوکی بھی جاسوسی کی ہے۔ جبکہ امریکی سفیر کو بھی وزارت خا رجہ میں طلب کر کے سخت احتجا ج کیا گیا ادھر میکسیکو نے بھی امریکی جاسوسی پر شدید ردِ عمل دیا ہے۔ میکسیکن دفترِ خارجہ نے امریکی سفیر کو بلا کر معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔