• news

آل انڈیا ریڈیو نے قائداعظمؒ کی2 تقاریر ریڈیو پاکستان کو دے دیں

 اسلام آباد (آن لائن) ریڈیو پاکستان کی درخواست پر آل انڈیا ریڈیو نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی دو تقاریر پاکستان کو دی ہیں۔ ایک تقریر قائداعظمؒ نے تین جون 1947ءکو آل انڈیا ریڈیو سے کی تھی جس میں انہوں نے صوبہ سرحد میں پاکستان یا بھارت میں شامل ہونے کے حوالے سے منعقدکرائے جانے والے ریفرنڈم پر اظہار خیال کیا تھا۔ دوسری تقریر بابائے قوم کی پاکستان کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن