چیئرمین نیب اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری‘ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیا ن آج ملاقات ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان (آج) جمعرات کو ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیئرمین نیب اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے آئینی امور پر مشاورت ہوگی۔ رانا بھگوان داس اور خواجہ ظہیر عباس کے نام واپس لینے کے بعد چیئرمین نیب کیلئے اب صرف دو نام حکومت کی جانب سے جسٹس رحمت حسین جعفری اور اپوزیشن کی طرف سے سردار رضا کے رہ گئے ہیں۔