بینظیر بھٹو قتل کیس کا ازسرنو ٹرائل نہ کرنے کیلئے درخواست دائر
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کا ازسرنو ٹرائل شروع نہ کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد مقدمے کی ازسرنو کارروائی کی گئی۔ ازسرنو کارروائی کے آغاز سے انصاف کے منتظر بینظیر بھٹو کے قانونی ورثاء کو مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ گواہوں کے بیانات ملزمان پر عائد فرد جرم اور عدالتی حکم ناموں کی نقول فراہم کی جائیں۔