• news

پاکستان، چین کی حدود میں مشترکہ فضائی مشقیں کرنے والا پہلا ملک

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاک فضائیہ کا دستہ مشترکہ ہوائی مشقوں شاہین ٹو میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گیا۔ پاکستان، چین کی حدود میں مشترکہ فضائی مشقیں کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔ پاک فضائیہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ میراج اور جنگی طیاروں کے ساتھ چین گیا ہے۔ پاک چین شاہین 1 مشترکہ فضائی مشقیں پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر ہوئی تھیں جس کے بعد شاہین ٹو مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد چین میں کیا جا رہا ہے۔ ان جنگی مشقوں کا بنیادی مقصد کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے فضائی جنگی قوت کی صلاحیت کو نکھارنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن