عالمی چیمپئن محمد آصف‘ محمد ماجد مسلسل چار شکست کے بعد ایونٹ سے آئوٹ
بنکاک(سپورٹس ڈیسک) عالمی چیمپئن محمد آصف اورمحمد ماجد علی سکس ریڈ ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ سے باہرہوگئے۔بنکاک میں جاری ایونٹ کے تیسرے روزماجد علی کو ویلز کے میتھیو اسٹیونزکے ہاتھوں پانچ دوفریمزسے شکست ہوئی۔ یہ ماجد کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی ناکامی تھی جس کے باعث وہ دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے۔ ویلش کیوئیسٹ کی فتح کا سکورچوالیس چار، اکیس انتیس، ایک چالیس، اٹھائیس نو، انتالیس دس، سینتیس پچیس اور تینتیس انیس رہا۔ عالمی چیمپئن محمد آصف بھی مسلسل چارمیچزمیں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے۔ ویلزکے اینڈریوپیگٹ نے ایشین سکس ریڈ بال چیمپئن محمد آصف کوسخت مقابلے کے بعد پانچ چار فریمز سے مات دی۔