• news
  • image
  • text

یو ایس اوپن : اعصام الحق کو شکست‘ سرینا ولیمز‘ لی نا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

نیویارک (اے پی پی) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز اور چین کی لی نا اپنے فاتحانہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے  یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سپین کی کارلا سواریز ناوارو اور روس اکاترینا مکاروا کوارٹر فائنل میں اپنے میچز ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈڈ سرینا ولیمز کا ایونٹ کے سیمی فائنل میں مقابلہ چین کی لی نا سے ہوگا۔ سربیا کے نوویک جوکووچ، سپین کے رافیل ندال، انگلینڈ کے اینڈی مرے، سپین کے ڈیوڈ فیرر، فرانس کے رچرڈ گیسکٹ، سویٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا، سپین کے ٹومی روبریڈو اور  روس کے میخائل یوزخنی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ روس کے میخائل یوزخنی سے، رافیل ندال کا مقابلہ ہم وطن ٹومی روبریڈو سے، انگلینڈ کے اینڈی کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا سے اور سپین کے ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ فرانس کے رچرڈ گیسکٹ سے ہوگا۔  پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بھارت کے لینڈر پائس اور انکے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار راڈک سٹیپانک نے اعصام اور راجر کو کوارٹر فائنل میں شکست دی۔  امریکہ کے باب برائن اور مائیک برائن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے کولن فلیمنگ اور انکے ہم وطن جوڑی دار جوناتھن مرے پر مشتمل 15 سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی چینی جوڑی دار جئی ژنگ پر مشتمل ٹینتھ سیڈ جوڑی ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے  جرمنی کی اینالینا گرانفیلڈ اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کویٹا پازیک کو شکست دی۔ جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلاواکوا اور انکے ساتھی  بیلاروس کے میکس میرینیپر مشتمل سوینتھ سیڈ جوڑی  یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی کویٹا پازیک اور انکے پولش جوڑی دار مارسن میٹکوسکی پر مشتمل فورتھ سیڈ جوڑیکو شکست دی۔ 

epaper
نیویارک : بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنیکا یو ایس اوپن کے میچ میں پوائنٹ پر بحث کر رہی ہیں

ای پیپر-دی نیشن