• news

پاکستان کا ہاکی ورلڈکپ سے آؤٹ ہونا نائن الیون سے بڑا سانحہ ہے : نوید عالم

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)سابق اولمپئن نوید عالم نے بنگلہ دیش سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ہاکی ٹیم کا ورلڈکپ سے آئوٹ ہو جانا نائن الیون سے بڑا سانحہ ہے اس سے نہ صرف قومی کھیل ہاکی کا جنازہ نکل گیا ہے بلکہ دنیا ہاکی میں پاکستان کا نام بھی ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ اب ہاکی کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہونگے، سیاسی بنیادوں پر ہونیوالی تقرریوں کے نتائج قوم کو اسی طرح کی شکست کے ساتھ بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ ہم گذشتہ پانچ سال سے دہائی دے رہے ہیں، ہاکی پر قابض مخصوص لوگوں کی اجارہ داری ختم کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن