اولمپک ہاؤس پر قبضہ کیخلاف تھانہ سول لائن میں درخواستیں جمع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اولمپک ہاؤس لاہور میں پاکستان کراٹے فیڈریشن اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے دفاتر پر ہونے والے قبضے اور غنڈہ گردی کے خلاف کارروائی کے لئے تھانہ سول لائنز میں درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری چوہدری اصغر کا کہنا تھا کہ دفتر میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرقانونی پی او اے نے اولمپک ہاؤس میں موجود کھیلوں کی تنظیموں پر بھی قبضہ کر لیا ہے جبکہ یہ دفاتر کرایہ پر تھے۔