واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں
لاہور+فیصل آباد (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زیراہتمام گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں، رہنماﺅں نے کہا کہ نجکاری کی صورت میں بجلی زیادہ مہنگی ہونے سے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرے گا اسے قبول نہیں کرینگے۔ بورے والا سے نامہ نگار کے مطابق واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین نے میپکوکمپلیکس بورے والا میں دفاتر کی تالہ بندی کے بعد احتجاجی دھرنا دیا۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق واپڈا کی نجکاری کیخلاف میپکو ڈویژن چیچہ وطنی میں تمام سب ڈویژن کے ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق واپڈا ملازمین نے میپکو سرکل آفس سے ڈی سی او آفس چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، رہنماﺅں نے کہا کہ حکومت واپڈا اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے منصوبے سے باز رہے۔ نجکاری کی صورت میں بجلی زیادہ مہنگی ہونے سے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرے گا۔حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق ایک احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میزائل چوک پہنچی۔ فیصل آباد میں آل پاکستان واپدا ہائےڈ روالےکٹرک ورکز ےونےن نے ضلع کونسل چوک مےں احتجاجی مظاہرہ کےا، مظاہرےن نے ہاتھوں مےں پلے کارڈ اور بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرےن نے ضلع کونسل چوک کو ٹرےفک کی آمد و رفعت کےلئے بلاک کر دےا۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق واپڈا کی نجکاری اور پرائیویٹائزئشن کے خلاف سینکڑوں گیپکو ملازمین نے جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ اورگیپکو آفس میں دھرنا دیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری نامنظور کے الفاظ درج تھے، اس موقع پر ملازمین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوے اس فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، اس دوران مظاہرین گیپکو آفس گوجرانوالہ میں داخل ہو گئے اور وہاں پردھرنا دینے کے بعد ایک احتجاجی جلسہ بھی کیا، رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم کسی قسم کا کوئی پریشر برداشت نہیں کریں گے اور نجکاری کے اس فیصلہ کی واپسی تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔