کوٹری‘ مال گاڑی کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں‘ لاکھوں روپے کا فرنس آئل بہہ گیا
کوٹری(نامہ نگار) کراچی سے لاہور جانے والی ایک تیل بردار مال گاڑی PLHIII کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کی 4 بوگیاں جن میں فرنس آئل تھا، پٹڑی سے اترگئیں۔ ان میں ایک بوگی الٹ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا تیل زمین پر بہہ گیا۔ حادثہ گزشتہ روز صبح 5 بجے پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور6 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد پٹڑی کے متاثرہ حصے کی مرمت کرکے ریلوے ٹریک کو بحال کردیاگیا ہے۔ ریلوے حکام سے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔