دنیا بھر کی جیلوں میں 6 ہزار پاکستانی قید ہیں: آمنہ مسعود جنجوعہ
اسلام آباد ( نامہ نگار) لاپتہ افراد کی بازیابی کی تنظیم ڈیفنس آف ہیومن رائٹس ( ڈی ایچ آر) کے مطابق بگرام جیل( افغانستان) میں مجموعی طور پر 750 قیدی ہیں جن میں تقریباً 59 پاکستانی قید ہیں، امریکی عقوبت خانے گوانتاناموبے میں 9 پاکستانی قید ہیں، یہ وہ تعداد ہے جو ڈکلیئر کئے گئے ہیں جبکہ گھوسٹ قیدیوں کی تعداد کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ تنظیم کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے نوائے وقت سے گفتگو میں بتایا کہ دنیا کی جیلوں میں 6 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو حکومت کیخلاف نومبر کے بعد ملک گیر تحریک چلائینگے۔