مشکلات کے باوجود حکومت دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے: احسن اقبال
کولمبو (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ اورخطے میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کےلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں کولمبو میں سری لنکا کے صدر مہندا راجا پکسے سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا پاکستان اور سری لنکا کو دو طرفہ تجارت کا حجم 40 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ڈالر تک لے جانا ہوگا۔ تجارت کی راہ میں رکاوٹیں دور کرینگے۔