شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 افراد جاں بحق، گھر تباہ
میران شاہ (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے غلام خان میں امریکی ڈرون حملے میں 6 افراد جاںبحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈرون نے تحصیل غلام خان میں ایک گھر پر میزائل فائر کئے جس میں گھر تباہ ہو گیا۔ اے پی اے کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے امریکی طیارے پہلے کافی دیر تک علاقے میں پرواز کرتے رہے اور بعد میں ایک گھر پر 2 میزائل فائر کئے۔ علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔