نوازشریف‘ خورشید شاہ میں چیئرمین نیب پر اتفاق نہ ہو سکا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب کے تقرر پر وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں اتفاق نہیں ہوسکا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر وزیراعظم سے اتفاق نہیں ہوسکا، عہدے کیلئے 8ستمبر سے پہلے نئے نام وزیراعظم کو دوں گا۔ نوازشریف سے چیئرمین نیب سے متعلق ملاقات بے نتیجہ رہی، وزیراعظم نے آج بھی کوئی نیا نام نہیں دیا، وزیراعظم نے خورشید شاہ سے 2 نام مانگ لئے۔ رحمت حسین جعفری پر ہمیں اور سردار رضا پر مسلم لیگ ن کو اعتراض ہے۔ یہ نام ڈراپ ہو سکتے ہیں، دو دن میں چیئرمین نیب کیلئے 2 نئے نام وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔ چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام وزیراعظم کو دوں گا۔ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پارلیمنٹ نے عدلیہ کو کبھی فیصلہ کرنے کا وقت نہیں دیا۔