• news

وزیراعظم نے صدر کو جمہوری طریقے سے الوداع کرکے نئی تاریخ رقم کی: مولانا فضل الرحمن

 اسلام آباد(ثناء نیوز) جے یو آئی (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو ظہرانہ دینا اور انہیں احترام کے ساتھ رخصت کرنے کے اقدام سے بہترین اور مثالی روایت قائم ہوئی ہے ۔جمعرات کی شام  جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہرآمر انہ دور میں صدور کو زبردستی سے ہٹایا جاتا یا ان کی تذلیل کی جاتی تھی مگر اس بار ایک مثبت اور بہترین تبدیلی نظر آئی، سیاست اپنی جگہ مگر صدر  زرداری نے اپنے پانچ سالہ دور میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کوششیں کیں جس کو اگر یاد نہ کیا جائے تو یہ نا انصافی ہو گی۔ وزیر اعظم نواز شر یف نے صدر زرداری کو الودع کہنے کیلئے فراخدلی کا مظاہر ہ کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میںمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک انسپکٹر کو تبدیل  کرنے پر تو سوموٹو ہوتا ہے مگر سوات کے حالات پر سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گرفتار طالبان میں ایک بھی مجرم نہیں طالبان کو عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا یہ عام شہری کا کیس ہے۔ میرے کہنے پر حکومت نے فوج کو شر پسندوں سے مذاکرات کے لیے آمادہ کیا۔ طالبان ہر جگہ  ہیں۔  ہمیں صورتحال پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیں۔خیبر پی کیکی حکومت جعلی مینڈیٹ پر ہے اگر صوبہ اور وفاق ایک ورق  پر نہ ہوئے توخیبر پی کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔  امریکہ دنیا کی معیشت اور ذخائر پر کنٹرول کیلئے بڑھ رہا ہے۔ سزائے موت معاف کرنے کا حق صرف لواحقین کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات اجلاسوں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن