ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے پر 2افراد تعینات کر دیئے گئے
پشاور (نوائے وقت نیوز) ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے پر 2افراد تعینات کر دیئے گئے۔ خیبر پی کے حکومت نے ایک ہی دن میں 2افراد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت نے گریڈ 20کے افسر سریر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ کچھ دیر بعد ہی گریڈ 19کے افسر محمد سلیم کو تعینات کر دیا گیا۔