• news

مولانا فضل الرحمن کی پھر حکومت کو طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون کی پیشکش

اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر حکومت کو طالبان سے مذاکرات کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ہونیوالی ملاقات میں مولانا فضل الرحمن جو کہ اب حکومتی حلیف بن چکے ہیں، نے انہیں طالبان سے مذاکرات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق مولانا نے چودھری نثار کو بتایا کہ کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں طالبان سے مذاکرات کیلئے رابطہ کیا جائیگا اور وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن