• news

ہرارے ٹیسٹ : یونس خان کی ڈبل سنچری ‘ آج پاکستانی باﺅلرز کا امتحان

ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز یونس خان ڈبل سنچری بنا کر پاکستان کو کھیل میں واپس لے آئے۔ پاکستان نے چوتھے روز دوسری اننگز 168 رنز 4 کھلاڑی آ¶ٹ پر شروع کی تو اسد شفیق زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ چٹارہ نے ان کو 15 کے انفرادی سکور پر بولڈ کر دیا۔ اس کے بعد یونس خان اور وکٹ کیپر عدنان اکمل کے درمیان شاندار پارٹنرشپ ہوئی جس کی وجہ سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ دونوں کے درمیان 118 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی تو عدنان اکمل 64 رنز بنانے کے بعد رن آ¶ٹ ہو گئے تاہم وہ اپنی ذمہ داری پوری کر چکے تھے۔ یونس خان ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور ساتھی کھلاڑیوں کو آ¶ٹ ہوتے دیکھتا رہے۔ انہوں نے تجربے کی بنیاد پر جونیئرز کھلاڑیوں کو کریز پر ٹھہرنے کی ٹپس بھی بتائیں تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ عبدالرحمن 9 رنز اور پہلی اننگز میں شاندار 49 رنز بنانے والے سعید اجمل دوسری اننگز میں صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جنید خان بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے اور صرف 8 رنز بنانے کے بعد اٹاسیا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ یونس خان ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور اپنے کیریئر کی 22ویں سنچری مکمل کی۔ ان کا ایک کیچ بھی ڈراپ ہوا جس کا خمیازہ زمبابوین ٹیم کو بھگتنا پڑا۔ یونس خان پاکستان کو میچ میں اس پوزیشن پر لے آئے ہیں کہ میزبان ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ یونس خان 200 رنز بنا کر جبکہ راحت علی 35 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ آخری وکٹ کی شراکت میں 88 رنز بنے۔ پاکستان نے زمبابوے کو جیتنے کیلئے 342 رنز کا ہدف دیا۔ اٹاسیا نے 3، چٹارا، پنیانگرا نے دو دو، مساکاڈزا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے نے 342 رنز کے تعاقب میں 13 رنز پر ایک وکٹ گنوا دی۔ سعید اجمل نے مواویو کو 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ زمبابوے کو جیتنے کے لئے مزید 329 رنز دکرکار ہیں جبکہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں

ای پیپر-دی نیشن