بھارتی بورڈ نے للیت مودی کو 8 الزامات میں قصوروار ٹھہرا دیا
کولکتہ (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے سابق چیئرمین آئی پی ایل للیت مودی کو 8 الزامات میں قصور وار ٹھہرا دیا۔ الزامات مالی اور انتظامی معاملات میں لگائے گئے ہیں جن میں فرنچائز کی فروخت، میڈیا کے حقوق بھی شامل ہیں۔ معاملات میں خوردبرد کا علم ہونے پر للیت مودی سے فوری طور پر خود کو آئی پی ایل سے الگ کر لیا تھا۔ رپورٹ 134 صفحات پر مشتمل ہے۔